بدعنوانی میں ملوث ٹریفک وارڈنز اپنا قبلہ درست کر لیں،سی ٹی او لاہور

منگل جون 23:07

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے ارفاء کریم سنٹر میں نیا سٹاف تعینات کر دیا،انسپکٹر احسان کو انچارج جبکہ ٹریفک وارڈنز ندیم اور فاروق کو لائسنسنگ برانچ میں تعینات کر دیا گیا،اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث اور محکمہ کا نام بدنام کرنے والے ٹریفک وارڈنز اپنا قبلہ درست کر لیں، شہریوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر کے سہولت دی جائے،انہوںنے ارفاء کریم سنٹر پر نئے تعینات ہونے والے سٹاف کو شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک وارڈنز اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اپنے فرائض سرانجام دیں، شہری کسی بھی قسم کی شکایت لے کر بلا جھجک میرے دفتر آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :