کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کا دور گزر چکا ہے، میرطارق محمود کھیتران

منگل 26 جون 2018 23:08

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) حلقہ NA -259 کوہلو۔ بارکھان۔ڈیرہ بگٹی۔سبی اور لہڑی سے آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے میدان میں آیا ہوں، گزشتہ ادوار میں حلقہ NA-259 کے عوام کو پسماندہ رکھ کر انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پینے کا صاف پانی۔

تعلیم، صحت، سڑک اور بجلی جیسے جدید اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اقتدار میں آ کر تمام اضلاع کے اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میر طارق محمود کھیتران نے کہا کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کا دور گزر چکا ہے، عوام باشعور ہوچکی ہے وہ اپنے اچھے اور برے میں بہتر تمیز کر سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹ کہ بڑی اہمیت ہے، عوام اپنے قیمتی ووٹ کا درست استعمال کر کے دیانتدار اور مخلص قیادت کو کامیاب کرائے جو حقیقی معنوں میں ان کے مسائل حل کرسکے۔

میر طارق محمود کھیتران نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کرقومی اسمبلی کے حلقہ NA-259سے پہلی مرتبہ میدان میں آیا ہوں انشا ء اللہ عوامی طاقت سے 25 جولائی کو کامیابی حاصل کر کے حلقہ کے عوام سے کی گئی محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔