ہمارے سیاست کامحورنفرت نہیں بلکہ محبت پھیلانا ہی ،منظورخان کاکڑ

منگل جون 23:08

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظورخان کاکڑ نے کہاہے کہ ہمارے سیاست کامحورنفرت نہیں بلکہ محبت پھیلانا ہے لسانی سیاست سے نکل کرہی بلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں مختلف سیاسی جماعتوں سے مایوس کارکن ہمارے پاس شمولیت اختیار کررہے ہیں تاکہ صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں آئندہ انتخابات میں سے زیادہ نشستیں حاصل کرینگے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل مسلم لیگ سے ساتھیوں سمیت ملک یاسین اورحاجی خان محمد شیرانی نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کیابلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل منظورکاکڑنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف جس طرح ملک اوراداروں کے خلاف نفرتیں پھیلارہے ہیں آئندہ انتخابات میں اپنے انجام کودیکھ رہے ہی ںاسلیئے شورمچارہے ہیں پشتون اوربلوچ اپنے اپنے سرزمین پرآباد ہیں لسانی بنیادوں پر اب مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ سے مستعفی ہونے والے ملک یاسین کاکڑ نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے کارکنوں کو جس طرح نظرانداز کیاہمیں امیدہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی برسراقتدار کر صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرینگے۔