پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پرمستعفی ہونے والے میراحمد چلتن کا ملی مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان

منگل 26 جون 2018 23:08

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء)پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پرمستعفی ہونے والے میراحمد چلتن ملی مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ برسراقتدار آکربلوچسان کے عوام کی احساس محرومی کاخاتمہ کرینگے ۔ان خیالات کااظہارمنگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے رہنماء رانااشفاق اوردیگرعہدیداربھی موجودتھے میراحمد چلتن نے کہاکہ ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے صوبے کے عوام کی خدمت کرونگاپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواورصوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے ٹکٹ کاواعد کرکے مکر گئے اس لیے میں فیصلہ کیاکہ ملی مسلم لیگ کی پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینگے ملی مسلم لیگ کے رانا اشفاق نے اعلان کیاکہ این اے 260 سے میراحمد چلتن اورپی بی 38 مستونگ سے روف جان قلندرانی ہمارے امیدوارہونگے عوام ملک اور صوبے کی بہتر مفاد ہیں ہمارے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائے۔