صوبائی الیکشن کمشنر نیازاحمد بلوچ سے نگران صوبائی وزیرداخلہ آغا عمر احمد بنگلزئی اور نگران وزیر اطلاعات خرم شہزاد کی ملاقات

منگل جون 23:10

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر نیازاحمد بلوچ سے نگران صوبائی وزیرداخلہ آغا عمر احمد بنگلزئی نے منگل کو انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات خرم شہزاد بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی کے وہ متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کریں اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درامد یقینی بنائیں۔

اس موقع پر نگران وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن کے دفاتر اور افسران کو سیکورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز جو اس وقت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر بھی ہیں کو احکامات جاری کر دی جائیں گی تاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملردامد کو یقینی بنایا جاسکے۔