ڈیرہ ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 8میں سی4ملزمان گرفتار

ایک پستول، ایک بندوق،ایک رائفل اوردرجنوں کارتوس برآمد

منگل 26 جون 2018 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ڈیرہ پولیس نے سدرہ شریف سمیت دیگرعلاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 8میں سی4ملزمان گرفتارکرکے ان سے ایک پستول، ایک بندوق،ایک رائفل اوردرجنوں کارتوس برآمدکرلیے،ناقص سیکورٹی پرتین افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیاجب کہ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے سدرہ شریف میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک رائفل، ایک بندوق،ایک پستول اوردرجنوں کارتوس برآمدکرلیے۔ اسی طرح حساس مقامات کی ناقص سیکورٹی پرتین افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا جب کہ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔پولیس نے 8میں سے چارملزمان گرفتارکرلیے۔

متعلقہ عنوان :