Live Updates

آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ،تھوک کر چاٹنے والا نہیں،چوہدری نثار

34سال پارٹی کو دیئے ،میرے مخالف کو(ن)لیگ میں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور اسے ٹکٹ جاری ہو گئے ، چاہتا تو ایک درخواست دے کر ٹکٹ چھین سکتا تھا ایک شخص سے 34سال وفاداری کی مگر اس نے بے وفائی کردی میں نے نوازشریف کو اتنا وقت دیا جتنا کوئی کسی اپنے بھائی کو بھی نہیں دیتا اور میں نے پورا ایک سال ان کا حجاب رکھا نوازشریف کو فوج نے نہیں نکالا بلکہ یہ سب ان کے نااہل مشیروں کا کیا دھرا ہے میاں صاحب کو ہمیشہ کہا فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کریں ، فوج سے لڑائی سے روکنا کونسی زیادتی ہے نوازشریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں کا پول کھول دیا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ،ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 26 جون 2018 23:17

آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ،تھوک کر چاٹنے والا نہیں،چوہدری نثار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،تھوک کر چاٹنے والا نہیں ہوں ، 34سال پارٹی کو دیئے ،میرے مخالف کو(ن)لیگ میں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور اسے ٹکٹ جاری ہو گئے ، چاہتا تو ایک درخواست دے کر ٹکٹ چھین سکتا تھا ،ایک شخص سے 34سال وفاداری کی مگر اس نے بے وفائی کردی ،میں نوازشریف کو اتنا وقت دیا جتنا کوئی کسی اپنے بھائی کو بھی نہیں دیتا اور میں نے پورا ایک سال ان کا حجاب رکھا،نوازشریف کو فوج نے نہیں نکالا بلکہ یہ سب ان کے نااہل مشیروں کا کیا دھرا ہے ، میاں صاحب کو ہمیشہ کہا فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کریں ، فوج سے لڑائی سے روکنا کونسی زیادتی ہے نوازشریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں کا پول کھول دیا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ،ٹیکسلا میں میرا مخالف امیدوار کبھی مشرف تو کبھی ضیاء کے سامنے خود کو بیچا اور اب عمران خان کیساتھ کھڑا ہے ،مرد کے بچے ہو تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر دکھائو، سورج مغرب سے بھی نکل آئے تو چوہدری غلام سرور کبھی کسی سے وفا نہیں کرے گا ، وہ عمران سے کیا وفا کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مجھے ٹکٹ کا کوئی لالچ نہیں ہے اگر ٹکٹ کا لالچ ہوتا تو ایک درخواست ن لیگ میں دے دیتا تو ٹکٹ مل جاتا اور اس کے علاوہ عمران خان نے بھی ٹکٹ کی پیشکش کی تھی ،عوام کو ٹکٹ کی نہیں کارکردگی اور خدمت کی ضرورت ہوتی ہے اوروہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر بھی ان کی خدمت کرسکتا ہوں ، مجھے اقتدارکا شوق ہوتا تو میں وزارت کو ٹھوکر نہ مارتا ، میں نے ہمیشہ عزت کی سیاست کی ہے مگر میرے مخالف امیدوار نے ہمیشہ خود کو جگہ جگہ بیچا اور اسی لئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے فیصلہ کیا ہے اب فیصلہ کرچکا ہوں اسے بدلوں گا نہیں کیونکہ میں تھوک کر چاٹنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ اپنے دورحکومت میں ، میں نے علاقے اور عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور اپنے حلقے کا کوئی ایسا کونا نہیں ہوگا جہاں میری خدمت کا نشان نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ این اے 63 کے عوام عزت دار اورغیرت مند ہیں کوئی بکائو مال نہیں ہیں کہ کوئی بھی آکر انہیں خرید لے۔انہوں نے کہاکہ میرے مخالفین نے صرف پارٹیاں بدلیں ، ذاتی مفادات اٹھائے اور بڑی بڑی کوٹھیاں بنائیں جبکہ میں نے عوام کی خدمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین آستین چڑھا چڑھا کر تقریریں کرتے ہیں بات کرنی سب کو آتی ہے مگر ہم مخالفین کی تنقید کا جواب کام اور کردگی سے دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نوازشریف کو اتنا وقت دیا جتنا کوئی کسی اپنے بھائی کو بھی نہیں دیتا اور میں نے پورا ایک سال ان کا حجاب رکھا اور انہیں ہمیشہ روکا کہ عدلیہ اور فوج سے لڑائی مول نہ لیں انہیں روک کر میں نے کونسی سے زیادتی کرلی انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو فوج نے نہیں نکالا بلکہ ان کے آس پاس مشیروں کا سب کیا دھرا ہے اگر میں نے ان دائیں بائیں کھڑے لوگوں کا پول کھول دیا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے انہوں نے کہاکہ چند لوگوں نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور ایسے لوگوں کو آگے لایا گیا جن کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے ، چاہتا تو میرے مخالف کھڑے گئے لیگی امیدواروں سے ٹکٹ چھین سکتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میرا ن لیگ اور تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات