Live Updates

سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا

سابق وزیر خارجہ ورہنما پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 22:18

سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا
مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2018ء) : سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ سابق وزیر خارجہ ورہنما پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔

ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔

2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔کچھ عوامی لیڈر ووٹرز کو لبھانے کے لیے عوامی انداز میں انتخابی مہم کو چلا رہے ہیں۔

تاہم کچھ رہنما ایسے بھی ہیں جو عین موقع پر انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کر رہے ہیں ۔ان ہی میں سے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ہیں۔حنا ربانی کھر نے الیکشن 2018 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ہیں۔تاہم ان کے اس اچانک فیصلے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات