خاتون کو غیر اخلاقی میسج بھیجنے کا معاملہ، چیف سکیورٹی آفیسر پی ڈی اے خالد امین شاہ کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

منگل 26 جون 2018 23:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چیف سکیورٹی آفیسرپشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ای)خالد امین شاہ کو خاتون ملازمہ کوغیراخلاقی مسیج بھیجنے کے جرم میں ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کردیاگیا ملزم کوجرمانے کی رقم متاثرہ خاتون کواداکرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ڈی اے کی خاتون ٹیلی فون آپریٹر نورین علی نے پی ڈی اے کے چیف سیکورٹی آفیسر خالدامین شاہ پر ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا فروری 2018میں خاتون نے ملزم کیخلاف وفاقی محتسب برائے ہراسمنٹ کے صوبائی دفتر میں کیس دائر کیا تھا ریجنل کمشنر بشیر احمد خان نے گزشتہ روز کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں خالد امین کو ڈھائی لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو اداکرنے کی سزاسنائی گئی خاتون کے خلاف شوکاز نوٹس ختم کرنے اور انکو اپنی سیٹ پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اسکے علاوہ خالد امین شاہ کے فائل پر وارنگ اور مستقبل میں ایسے اقدامات سے گریز کرنے کابھی کہاگیاہے ۔

حکمنامے کی کاپی ڈی جی پی ڈی اے کوارسال کرکے فیصلے پر پندرہ دنوں کے اندعمل درآمدیقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :