ڈویژنل کمشنر فیصل آباد کاالائیڈ ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کو فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا

منگل جون 23:21

فیصل آباد۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈویژنل کمشنر آصف اقبال نے الائیڈ ہسپتال کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ مریضوں کے دبائو کے پیش نظر بہترین انتظامی حکمت عملی اختیار کریں تاکہ علاج کیلئے رجوع کرنیوالے کسی مریض کو شکایت پیدا نہ ہو،انہوں نے یہ بات الائیڈ ہسپتال کے دورہ کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پرآر پی او غلام محمودڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ قائمقام وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ترمذی ‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر خرم الطاف‘ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مہر شفقت الله مشتاق ‘ایڈیشیل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر اکرم چیمہ ‘ ڈاکٹرز و ہیڈ نرس بھی موجود تھیں،ڈویژنل کمشنر نے فیصل آباد ڈویژن سمیت اردگرد کے اضلاع سے بھی آنیوالے مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں الائیڈ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ طبی انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے تاکہ مریض ہسپتال کی کارکردگی سے مطمئن رہیں،انہوں نے ڈاکٹرز و سٹاف سے کہا کہ وہ عزم و جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے مریضوں کے علاج معالجہ اورنگہداشت کیلئے سروسز کا اعلی معیار قائم کریں تاکہ ہسپتال پر عوامی اعتماد مزید مضبوط ہو،آر پی او غلام محمود ڈوگر نے ہسپتال میں حفاظتی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں،قائمقام وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ترمذی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الائیڈ و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کا فیصل آ باد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا انسٹیٹیوشن ہے جہاں سالانہ 400 طالب علم داخل ہوتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود الائیڈہسپتال مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف نے مریضوں کی فلاح و بہبود اور سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ،انہوںنے ہسپتال میں مریضوں کے دبائو ‘ دستیاب بجٹ‘آئندہ کے طبی منصوبوں اور علاج معالجہ کی موجودہ سہولتوں کی تفصیلات بتائیں۔