فیصل آباد، ممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

منگل جون 23:21

فیصل آباد ۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام ممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں مقامی ممتاز ادبی شخصیات محمد افسر ساجد ‘ پروفیسر طارق ہاشمی ‘ مہر شفقت الله مشتاق،صوفیہ بیدار اور طاہرہ اقبال نے مرحوم کی شخصیت ‘ اصول پرستی ‘ فنی خدمات اور فنی ارتقاء کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا،نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہونیوالے اس تعزیتی ریفرنس میں متعدد ادب شناش اور ادب سے لگائو رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،ڈائریکٹر آرٹ کونسل نے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی وطن عزیز کے منفرد اور ممتاز مزاح نگارتھے جنہوںنے اپنی فنی پختگی کے باعث اپنی زندگی میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :