ملتان ،کسٹم آئی اینڈ آئی کے زیرقبضہ 13گاڑیاں نیلام

منگل 26 جون 2018 23:22

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان رینج کے زیرقبضہ مختلف اشیاء اور گاڑیاں ایک کروڑ 40لاکھ سے زائدمیں نیلا م کردی گئیں۔

(جاری ہے)

نیلامی کی نگرانی سپریٹنڈنٹ آئی اینڈ آئی ملک ناصرنے کی جبکہ آکشنر محمد اکرم نے بتایا کہ مجموعی طورپر نیلامی میں 15گاڑیاں رکھی گئی تھیں جن میں سے 13گاڑیاں نیلام ہوئیں جبکہ ٹائروں کی ایک چھوٹی لاٹ بھی نیلام کی گئی۔دوگاڑیوں پرعدالتی سٹے آنے کی وجہ سے ان کی نیلامی روک دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :