ملتان،ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان کے چارانسپکٹرز کے تبادلے

منگل 26 جون 2018 23:22

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کلکٹر(ہیڈکوارٹر)ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان کے احکامات پرچارانسپکٹرز کوفوری طورپر تبدیل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

احکامات کے مطابق انسپکٹر عارف محمود کو کسٹم ہائوس سے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ،انسپکٹر فرخ جلیل کو ملتان ایئرپورٹ سے آئی اینڈ پی برانچ ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان،انسپکٹر عبدالصمد کو اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن سے بانڈڈ ویئر ہائوس کسٹم ڈرائی پورٹ ٹرسٹ شیر شاہ اور انسپکٹر محمد الطاف کریا کو بانڈڈ ویئرہائوس سے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :