ملتان، 2ایس ڈی اوز اور3 ملازمین کو ترقی دینے کے احکامات

منگل جون 23:22

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے اپ گریڈیشن بورڈ کی منظوری سے 2ایس ڈی اوز کو گریڈ18میں اپ گریڈکرنے اور3 ملازمین کو بنیادی سکیل 17میں ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 17میں خدمات سرانجام دینے والے اسسٹنٹ منیجر (ای پی) میپکو ملتان نعیم محمود علوی اور اسسٹنٹ منیجر ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ بہاولپور عبدالجبار کو بنیادی سکیل 18میں اپ گریڈ کردیاگیاہے ۔

یہ دونوں افسران اپنے عہدوں کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی منیجر کے الفاظ استعمال کرسکیں گے جبکہ پروموشن بورڈ کی منظوری سے 2کمرشل سپریٹنڈنٹس قاضی محمد جمیل ( سٹی ڈویژن بہاولپور ) اور زاہد اقبال شہزاد ( چشتیاں ڈویژن ) کو ریونیو آفیسر/اسسٹنٹ منیجر(کسٹمرسروسز) کے عہدے پر ترقی دے دی ہے اور لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ عاشق حسین بھٹی کو سلیکشن بورڈ کی منظوری سے ایس ڈی او کے عہدے پر ترقی دی ہے اور اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ میپکو ہیڈ کوارٹر کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :