ملتان ، 7 ملازمین کو میرج گرانٹ دینے کی منظوری

منگل 26 جون 2018 23:22

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے 7ملازمین کو ان کی اور بچیوں کی شادی کے لئے مجموعی طورپر ایک لاکھ 40ہزارروپے میرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ رقم تمام ملازمین میں 20ہزارروپے کے حساب سے تقسیم کی جائے گی ۔ ان ملازمین میں اشفاق احمد ڈرائیور، سابق میٹر انسپکٹر مقبول حسین، سمیرا پروین سب ڈویژنل کلرک، محمد سلیم ہیلپر، محمد عمران اسسٹنٹ لائن مین اور محمد رمضان میٹرریڈر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :