میپکو نے بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

منگل جون 23:22

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) میپکو ترجمان کے مطا بق ملتان شہر کے 132KVبوسن روڈ اور میسکو گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی کنڈکٹرز ، اور کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میں27اور28جون کو صبح ساڑھے چھ بجے سے دن ساڑھے دس بجے تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVاولڈ ایکسپریس، نیو ایکسپریس،اولڈ رضا ہال،سورج میانی،اولڈ جناح ٹائون اور سٹیٹ بینک فیڈرز متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

27جون کو 132KVوہاڑی روڈ گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVالحلال فیڈر سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دن ساڑھے دس بجے تک،28جون کو 132KVواپڈا ٹائون اور خانیوال گرڈ اسٹیشنوں سے منسلک11KVماڈل ٹائون،بی زیڈ یو،بُچ ولاز،پیر اکبر شاہ،ڈیہڑ،محمود کوٹ سے فیڈرز صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک جبکہ11KV حسن آباد فیڈر سے صبح ساڑھے پانچ بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک اور132KVقاسم پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KV نیو لاڑ،اولڈ لاڑ،اے اینڈ بی،پیپلز کالونی،وہاڑی روڈ،،دنیا پور اور نشاط روڈ فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے دن ساڑھے دس بجے تک،66KVمنچن آباد گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVریلوے روڈ اور محمود فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک، 132KV چوبارہ گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVنواں کوٹ فیڈر سے صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک،132KVکمیر اور عارف والا گرڈ اسٹیشنوں سے منسلک11KVپی پی این روڈ اور رنگ شاہ فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ،132KVمبارک پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KV سٹی مبارک پور اور ٹبی داتا خان فیڈرز سے صبح چھ بجے دن دس بجے تک،132KVرحیم یار خان اورمیانوالی قریشیاں گرڈ اسٹیشنوں سے منسلک11KVاقبال آباد اور نظام آباد فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک،132KVچیچہ وطنی گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVشیر والا اور داد فتیانہ فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دن ساڑھے دس بجے تک،132KVخان پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVنواں کوٹ،ججہ عباسیہ،،جناح،،جنگی،کوٹ سامبا،عبدالستار،اسلام نگر،ایم سی جی اور قاضی ظفر فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔