شفاف اور پر امن الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،ڈی پی اوڈی جی خان

منگل جون 23:22

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) شفاف اور پر امن الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ملک دشمن عناصر اور شر پسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیںگے،،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی ۔۔پولیس آفیسران اپنے فرائض انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اداکریں۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص حسن نے پولیس آفیسران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص حسن نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جنرل الیکشن2018؁ء کو شفاف اور پر امن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام الناس بلا خوف اور آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص حسن نے کہا کہ میں عملی کام پر یقین رکھتا ہوں اور اس وقت امن او امان اور منصفانہ الیکشن اولین ترجیح ہے اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ امید واروں اور عوام کے درمیان انصاف سے کام لیں اور مکمل طور پر غیر جانبدار رہیںجبکہ اسلحہ کلچر اور شرپسند عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاانتخابی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل در آمد کیا جائے گااور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص حسن نے پولیس آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ریاست کے ملازم ہیں اور جنرل الیکشن2018؁ء کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں اور اپنے فرائض منصبی کو ہر صورت مقدم رکھیں ۔