ْضلع ڈیر ہ غازیخان میں عوام کی سہولت کیلئے تحصیل سطح پر ڈومیسائل سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

منگل 26 جون 2018 23:23

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء)ضلع ڈیر ہ غازیخان میں عوام کی سہولت کیلئے تحصیل سطح پر ڈومیسائل سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دو روز کے اندر تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ․ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ضلعی سنٹر کے معائنہ کے دوران صورتحال کا جائزہ لے کر جاری کیں․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تحصیل سطح پر سنٹر ز قائم ہونے سے عوام کی سفری و معاشی مشکلات کم ہوں گی اور دس روز کے اندر ڈومیسائل کا اجراء کر دیاجائے گا۔