ڈی جی خان،الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرمقرر کردیا

منگل جون 23:23

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کو ضلعی فوکل پرسن ، 16گزیٹڈ افسران کو مانیٹرنگ ٹیم میں رکن مقرر کیاگیا جس کا مقصد الیکشن کے انعقاد تک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رپورٹ کرنا ہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مانیٹرنگ ٹیم کے اراکین کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایا جائے گا․ضلع کے آٹھوں صوبائی حلقوں کیلئے دو ، دو افسران پر مشتمل آٹھ ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو اپنے حلقہ میں ضابطہ اخلاق کو مانیٹر کریں گے ۔