ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنروہاڑی

منگل جون 23:23

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ جا مع پلان بنا کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ وہاڑی کے شہر یوں کو صحت کی بہترین سہو لیات میسر آسکیں صحت کی سہو لیات کا حصول ہر شخص کا بنیادی حق ہے جس کی فراہمی حکو مت کی ذمہ داری ہے انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کے دورے کے مو قع پر کیا اس مو قع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خضر حیات بھٹی ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم اور دیگرافسران بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سنٹرلائزڈ آکسیجن سسٹم نصب کر دیا جائے گا اور ایک ہفتے میں آئی سی یو کے وینٹر لیٹر بھی کام کر نے شروع کر دیں گے ہسپتال میں پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا واٹر فلٹریشن پلانٹ کو نیو ایمر جنسی وارڈ کے قریب شفٹ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ لواحقین کے لئے ویٹنگ شیڈ بھی بنائے جائیں گے تاکہ مر یضوں کے ساتھ آنے والے افراد کو بھی سہو لیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :