عید محبت، بھائی چارگی کو فروغ دیتی ہے ، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کااساتذہ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کی تقریب سے خطاب

منگل 26 جون 2018 23:25

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہاہے کہ عید ایک خوشی کا تہوار ہے جسے مذہب اسلام میں ایک اہم مقام حاصل ہے جو محبت، بھائی چارگی کو فروغ دیتی ہے اور آج کی تقریب ایک منفرد تقریب ہے جس کامقصد تمام اساتذہ پورے ماہ صیام میں عبادات کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی اور طلباء و طالبات کو درس و تدریس، امتحانات کے انعقاد اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں پورے مہینے میں اپنی توانائیاں سرف کیں اور تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اساتذہ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام منعقد کیا گیاجس میں تمام ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ ، کنٹرولرامتحانات، جامعہ کے ٹریژرار، رجسٹرار اور تمام شعبہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرنے کہا کہ جامعہ نے اپنے سمت کا تعین کر رکھا ہے جو ترقی اور کامیابیوں کی جانب گامزن ہے اور جامعہ آج جس مقام پر کھڑا ہے وہ اساتذہ اور ملازمین کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

کیونکہ اس ادارے سے ہم سب کا مستقبل وابسطہ ہے۔ کیونکہ ہم سب کا غم اور خوشی ایک ہی ہے اور ہم اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرتے ہوئے صوبے کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کرتے رہیں گے۔ اور مستقبل میں بھی پرامن ماحول کو پروان چڑھانے کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھے جائیں گے۔ جو تعلیمی سرگرمیوں میں مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ عید ملن پارٹی میں جامعہ کے وائس چانسلر نے تمام اساتذہ سے فردً فردًملاقات کی اور آخر میں ثقافتی پروگرام کا احتمام کیا گیا تھا۔ جس سے اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :