دوسروں پر دھاندلی کے الزامات لگانے والی پی ٹی آئی کے رہنما کی انتخابی مہم سرکاری گاڑی پر ہونے لگی

گورنمنٹ آف پاکستان کی گاڑی علیم خان کی مہم میں استعمال ہونےلگی،اے زیڈ 455 گاڑی انتخابی مہم میں استعمال کی جارہی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل جون 22:35

دوسروں پر دھاندلی کے الزامات لگانے والی پی ٹی آئی کے رہنما کی انتخابی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26 جون 2018ء) :دوسروں پر دھاندلی کے الزامات لگانے والی پی ٹی آئی کے رہنما کی انتخابی مہم سرکاری گاڑی پر ہونے لگی گورنمنٹ آف پاکستان کی گاڑی علیم خان کی مہم میں استعمال ہونےلگی،اے زیڈ 455 گاڑی انتخابی مہم میں استعمال کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔

اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔اس الیکشن کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کہ اس الیکشن میں بہت سی سیاسی جماعتوں کا سیاسی مستقبل بھی طے ہو گا بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاسی طاقت تحریک انصاف۔۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں نے ہی اس الیکشن کو بڑا سیاسی معرکہ سمجھ کر سیاسی جنگ شروع کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہل ہو چکے ہیں تاحال وہ ابھی بھی مسلم لیگ ن کی انتخابی کمپئین چلانے میں آگے آگے ہیں ۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نہ صرف پارلیمانی سیاست میں زندہ ہیں بلکہ وہ بھرپور انداز میں الیکشن لڑ کر اس مرتبہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت بھی قائم کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے کافی پر امید بھی ہیں۔

تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم کا اعلان کردیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما اپنی اپنی الیکشن کیمپئن میں مصروف ہو چکے ہیں۔تاہم ایک جانب یاسمین راشد پیدل اور شاہ محمود قریشی موٹر سائیکل پر الیکشن مہم چلا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی انتخابی مہم شروع ہی سے تنازعے کا شکار ہو چکی ہے۔

دوسروں پر دھاندلی کے الزامات لگانے والی پی ٹی آئی کے رہنما کی انتخابی مہم سرکاری گاڑی پر ہونے لگی گورنمنٹ آف پاکستان کی گاڑی علیم خان کی مہم میں استعمال ہونےلگی،اے زیڈ 455 گاڑی انتخابی مہم میں استعمال کی جارہی ہے۔اس موقع پر مخالفین کا کہنا ہے کہ علیم خان کی مہم سرکاری گاڑی پر چلایا جانا انتہائی تشویشناک ہے جس کا نوٹس لیا جانا بے حد ضروری ہے۔یاد رہے کہ علیم خان لاہور کے حلقے این اے 129 سے ایاز صادق کا مقابلہ کریں گے۔