سوشل میڈیا کا رن مرید اداکارہ ماہ نور کا مرید نکلا

محمد علی نے اداکارہ ماہ نور کو شادی کی پیشکش کر دی ،اداکارہ نے بھی حامی بھر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 22:49

سوشل میڈیا کا رن مرید اداکارہ ماہ نور کا مرید نکلا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26 جون 2018ء) :سوشل میڈیا کا رن مرید اداکارہ ماہ نور کا مرید نکلا۔ محمد علی نے اداکارہ ماہ نور کو شادی کی پیشکش کر دی ،اداکارہ نے بھی حامی بھر لی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرکچھ عرصہ قبل ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ماں باپ تو اور بھی مل جاتے ہیں لیکن بیویاں اور نہیں ملتیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی افراد نے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔بعد ازاں اسکی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے واضح کیا کہ گزشتہ ویڈیو محض ہنسی مذاق تھی اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا ،والدین کا نعم البدل دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اسکا کہنا تھا کہ اس نے اپنا وائرل کلپ محض مذاق اور لطف اندوز ہونے کے لیے بنایا تھا لیکن لوگ اس کو سنجیدہ لے گئے۔

اس شخص کا نام محمد علی ہے اور یہ سوشل میڈیا پر رن مرید کے نام سے مشہور ہو چکا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع دیا جائے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا اسٹیج اداکارہ ماہ نور کا بڑا فین نکلا ،اس نے اداکارہ کو شادی کی دعوت بھی دے دی۔اس موقع نئے وائرل ہونے والے کلپ میں رن مرید اداکارہ ماہ نور کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے بتا رہا ہے کہ میں نے آپ کے لیے 20 لاکھ کی کمیٹی ڈالی ہے اور اپنی بیوی کو تو میں مری لے کر گیا تھا لیکن آپ کو میں کینیڈا لے کے جاوں گا۔

اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ تم میرے لیے کیا کر سکتے ہو جس پر سوشل میڈیا کے رن مرید نے مخصوص انداز میں کہا کہ میں آپ کے لیے چاند بھی زمین پر لا سکتا ہوں ،ویڈیو کلپ کے مطابق اداکارہ ماہ نور نے بھی سوشل میڈیا کے رن مرید کی پیشکش قبول کر لی ہے اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ قبولیت محض سوشل میڈیا تک ہی رہے گی یا حقیقت کا بھی روپ دھارے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔