ہماری سابقہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، پانچ سالوں میں کسی کو بھی مایوس نہیں کیا،حاجی محمد خان لہڑی

منگل 26 جون 2018 23:19

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی 12 تمبو نصیرآباد کے امیدوار حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ہماری سابقہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم نے 2013ء سے 2018ء تک پانچ سالوں میں کسی کو بھی مایوس نہیں کیا ہم نے صرف ایک قوم و قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ حلقے میں بسنے والے تمام غریب و امیر کسان اور بزگر سب کے لئے بلا رنگ و نسل خدمات انجام دے کر عوامی نمائندگی کا پورا پورا حق ادا کیا اور اب اپنی سابقہ کارکردگی کے بنیاد پر آج عوام کے پاس جاکر ان کے درمیان میں سرخرو بیٹھے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی بی 12 کے مختلف گوٹھوں میں کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ان میں گوٹھ میر گل جان بنگلزئی گوٹھ بدل خان بدوزئی گوٹھ رمضان بلوچ گوٹھ محمد ابراہیم بنگلزئی گوٹھ لہڑی روپہ شاخ گوٹھ پندرانی مگسی شاخ گوٹھ بنگلائی روپہ شاخ گوٹھ نیچاری و دیگر شامل ہیں حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے پاس جاکر ان کی جانب سے جو عزت و احترام مل رہی ہے انکی کوئی حد نہیں اس سے پہلے بھی ہم نے عوام کے ساتھ گا ہے بہ گا ہے رابطے میں تھے اور ان کے شاتھ مشاورت کا سلسلہ جاری تھا اب بھی ہم اپنے عوام کی تعاون اور مشاورت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ ان ہی عوام کی طاقت اور قوت سے 25جولائی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دم لیں گے اور ان ہی جوش و جذبے سے عوام کے لئے خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :