ْضلع گوادر اور ساحلی علاقوں میں ڈینگی بخار کے کیسز سامنے آنے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی

منگل 26 جون 2018 23:19

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکٹر اور سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے ضلع گوادر اور ساحلی علاقوں میں ڈینگی بخار کے کیسز سامنے آنے پر فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے تحت ویکڑبورن ڈیزیزکے صوبائی سربراہ ڈاکٹر کمالان گچکی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گوادر اورملحقہ ساحلی علاقوں میں طبی عملہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی جس کے تحت ضلعی ہیلتھ آفیسر آصف انور شاہوانی نے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میںگھٹی ڈورسے گھر سے گھر اسپرے مہم کا آغازکردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ملیریا کنٹرول پروگرام گوادر کے سربراہ ڈاکٹر عبدالواحد بھی انکے ہمراہ تھے، اس سلسلے میں ابتدائی طور پر 4 ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں جو کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر میں جا کر اسپرے کریں گے جس میں گھٹی ڈور فقیر کالونی شمبے اسماعیل اور گوادر شہر کے باقی ماندہ وارڈز شامل ہیں، اس کے بعد گوادر کے گرد و نواح متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیا جائے گا جہاں سے ڈینگی کیسزرپورٹ ہو رہے تھے اس حوالے سے تمام لوگوں سے گزارش کی کئی ہے کہ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی گھر اس مہم میں اسپرے کے بغیر نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :