کوئٹہ ، حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

نگران صوبائی وزیرپی ایچ ای نوید کلمتی کی واساکے دورہ کے موقع پرگفتگو

منگل 26 جون 2018 23:29

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) نگران صوبائی وزیرپی ایچ ای نوید کلمتی نے محکمہ واساکا دورہ کیااس موقع پر سیکریٹری واسا وپی ایچ ای ،مینجنگ ڈائریکٹر واسامحمد اسلم مگسی اور محکمہ واسا کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو محکمہ سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محکمہ واسا کو درپیش مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا جائے تاکہ کوئٹہ میں پانی کے مسلے کو جلد ازجلد حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں عوام کو پانی سے متعلق درپیش مشکلات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر ایم ڈی واسا نے بتایا کہ کوئٹہ کے عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح کے گرنے سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اگر ہمیں پہاڑوں میں تیس ٹیوب ویل اور کوئٹہ کینٹ سے یومیہ بنیادپرمناسب مقدار میںپانی فراہم کیا جائے تو شہر میں پانی کامسئلہ کافی حد تک حل ہوسکتا ہے نگران صوبائی وزیر نے محکمہ کے مسائل کے حل کے لیئے اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :