عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ، میر غلام دستگیر بادینی

منگل 26 جون 2018 23:29

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) حلقہ پی بی33 نوشکی سے صوبائی نشست پر بی اے پی کے امیدوار حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہاہے کہ عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے مخالفین بلوچستان عوامی پارٹی کی مقبولیت سے گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دیرینہ مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں نوشکی سمیت پورے بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل کسی حد تک حل کیے ہیں ۔جن میں نوشکی کے مختلف علاقوں کیشنگی ،مل ،ڈاک اور خصوصا--نوشکی شہر میں عوامی منصوبیے شروع کیے ۔ کچھ پایہ تکمیل تک پہنچے اور ان سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔اور باقی منصوبوں پر کام ہورہے ہیں ۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بلڈنگ ،سڑکیں اور شہر کی خوبصورتی کیلئے کئی منصوبے شروع کیے ۔ہم انشاء اللہ اپنی کار کردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ نمائندے صرف اقربا پروری کو فروغ دے کر عوام کو پسماندہ رکھا عوام بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دے کرکامیاب کریں۔