سپریم کورٹ، آصف زرداری نے این آر او کیس کے حوالے سے اپنا جواب جمع کرادیا

منگل 26 جون 2018 23:29

سپریم کورٹ، آصف زرداری نے این آر او کیس کے حوالے سے اپنا جواب جمع کرادیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) سپریم کورٹ میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے این آر او کیس کے حوالے سے اپنا جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این آر او کو قانون بنانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا جو درخواست اس حوالے سے دائر کی گئی ہے وہ انہیں بدنام کرنے کی منظم سازش ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ سپریم کورٹ میں این آر او (قومی مفاہمتی آرڈیننس) سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا لہذا قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف فیروز شاہ گیلانی نے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے 24 اپریل کو سابق صدر آصف علی زرداری اور پرویز مشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی ۔