قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے کارروائی کرکے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی آفیسر کو گرفتار کرلیا

منگل 26 جون 2018 23:29

قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے کارروائی کرکے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے کارروائی کرکے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی آفیسر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق گرفتار ملزم شوکت جوکھیو نے 300 پلاٹ کو غیر قانونی طریقے لیز کیا ۔ ملزم نے بھینس کالونی میں 265 ایکڑسرکاری زمین کوغیرقانونی طور پر فروخت کیا جبکہ بیچی گئی سرکاری زمین کی قیمت 4 بلین روپے ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزم شوکت جوکھیو نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ ملزم کو آج (بدھ) عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ملزم کے معاونت کرنے والے کے ایم سی کے 2 افسران کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ ترجمان نیب نے مزید بتایا کہ ملزمان کو 3 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار ملزمان میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سیف عباس اور شعیب میمن شامل ہیں ۔