لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے،الیکشن نتائج پر اثر انداز ہو گی ، مریم اورنگزیب

اقدامات شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی روح کے سراسر منافی ،پارٹی معاملے کو الیکشن کمیشن میں لے کر جائیگی، ترجمان (ن) لیگ

منگل 26 جون 2018 23:48

لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے،الیکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے راولپنڈی سے لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس معاملے کو الیکشن کمیشن کمیشن میں لے کر جائے گی۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی گرفتاری الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہو گی۔ انتخابات سے 25 دن قبل اور قمر الاسلام کے الیکشن کمیشن سے کاغذات منظور ہونے کے بعد ان کی گرفتاری باعث تشویش ہے۔ انتخابی مہم کے دوران قمر الاسلام کی گرفتاری ان کی سیاسی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ مسلم لیگ (ن) قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن میں لے کر جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی روح کے سراسر منافی ہیں۔