الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ء کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے فارم ویب سائٹ پر جاری کردیا

منگل 26 جون 2018 23:48

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ء کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ء کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے فارم ویب سائٹ پر جاری کردیا، ووٹر اس فارم پر بیلٹ پیپر کے حصول کی درخواست اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے ممبران اور ان کے اہل و عیال جو انتخابات کے روز اپنے حلقے کی بجائے کسی دوسری جگہ پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور جو لوگ جیلوں میں ہونے کی وجہ سے پولنگ سٹیشن پر جا کرووٹ کاحق حاصل نہیں کرسکتے وہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ووٹ ڈالنے کے لئے درخواستیں 5 جولائی تک جمع کروا سکتے ہیں ۔

یہ پوسٹل بیلٹ 10جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے۔ اس کے لئے پولنگ کا عملہ پولیس اہلکار اور ایسے ملازمین جو انتخابی ڈیوٹی کی وجہ سے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشن پر جا کر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے وہ بھی پوسٹل بیلٹ حاصل کرسکیں گے۔