واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

واٹس ایپ نے متعدد موبائل فونز پر سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 23:40

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر
کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2018ء) :واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبرآ گئی۔ واٹس ایپ نے متعدد موبائل فونز پر سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی سہولتوں کے باعث اب اس کا استعمال مزید آسان ہو چکا ہے۔کچھ عرصہ قبل گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی تھی۔گزشتہ دنوں کی ایک خبر کے مطابق گروپ چیٹ کے حوالے سے ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جن کے ذریعے آپ دو سے زائد افراد ویڈیو اور آڈیو گروپ کال کرسکیں گے۔ اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔تاہم اب تازہ ترین خبر کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز اور اسمارٹ فونز کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر موجود موبائل ڈیوائسز پر سروس بند کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری2020ء سے اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے والے اسمارٹ فون بشمول نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گی۔

گوگل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ افراد پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں، یہ صارفین 2020ء تک واٹس ایپ کی سروس باقاعدگی سے استعمال کرسکیں گے تاہم وہ نیا اکاؤنٹ نہیں بناسکتے۔

متعلقہ عنوان :