خواتین سے جنسی زیادتی اور جبری مشقت کے واقعات ، بھارت دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ

بدھ 27 جون 2018 00:00

خواتین سے جنسی زیادتی اور جبری مشقت کے واقعات ، بھارت دنیا کا خطرناک ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور جبری مشقت کے واقعات کی وجہ سے بھارت کو سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں امریکہ بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ماہرین کی رائے پر مشتمل تھامسن رائسلز فائونڈیشن کے صدر نے جنسی تشدد، ہراساں کرنے، جبری مشقت اور گھریلو تشدد سمیت خواتین کو درپیش مختلف قسم کے سوالات کیے گئے، سروے رپورٹس کے مطابق خواتین سے زیادتی، جنسی ہراساں اور تشدد کے واقعات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا دوسرا، شام کا تیسرا، صومالیہ کا چوتھا اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

سروے کے مطابق مغربی ممالک میں امریکہ واحد ملک ہے جو اس فہرست کے ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔