شام کے جنوبی صوبہ درعا میں ایک ہفتے کی لڑائی کے سبب 50 ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام

بدھ 27 جون 2018 00:00

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق شام کے جنوبی صوبہ درعا میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی لڑائی کے سبب اب تک 50 ہزار کے لگ بھگ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومتی فورسز باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران مختلف علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق بے گھر ہونے والے شامی شہری صوبہ درعا کے جنوبی حصے میں بنائے گئے عارضی کیمپوں میں پناہ کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :