نیب نے 10 سال ایم پی اے رہنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ، شاہد خاقان عباسی

قمر اسلام کو رہا نہیں کیا گیا تو انتخابات متنازعہ ہو سکتا ہے،عام انتخابات کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے،خواہش تھی کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ مل جاتا ،سابق وزیر اعظم کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 27 جون 2018 00:00

نیب نے 10 سال ایم پی اے رہنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قمر اسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے ۔نیب نے 10 سال ایم پی اے رہنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔قمر اسلام کو رہا نہیں کیا گیا تو انتخابات متنازعہ ہو سکتا ہے۔ عام انتخابات کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی کی الیکشن مہم جاری رہے گی۔ خواہش تھی کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ مل جاتا ۔

ن لیگ نے کسی ادارے کے ساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قمر اسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے چیف جسٹس نگران وزیراعظم کو اس گرفتاری کا نوٹس لینا چاہئے۔ قمر اسلام کو رہا نہیں کیا گیا تو انتخابات متنازعہ ہو سکتا ہے قمر اسلام ن لیگ کے امیدوار ہیں وہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ۔ متنازعہ الیکشن سے نئی حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارٹی کی الیکشن مہم جاری رہے گی نواز شریف کی غیر موجودگی سے الیکشن مہم پر فرق پڑے گا۔ مریم نواز کا الیکشن مہم میں حصہ لینا مشکل ہو گا۔ واپسی کا فیصلہ نواز شریف یا مریم نواز خود کریں گے ۔

چوہدری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی میری خواہش تھی کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ مل جاتا امید کرتا ہوں چوہدری نثار اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ ملاقات دونوں کی خواہش پر ہوئی۔ مجھے بتایا گیا کہ چیف جسٹس ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔

چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات میں منصفانہ انتخابات کی بات کی۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں بات چیت کے دروانے ہمیشہ کھلے ہیںن لیگ نے کسی ادارے کے ساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کا موقف واضح ہے نواز شریف اور ن لیگ کے موقف میںکوئی فرق نہیںہے ۔نواز شریف کے موقف سے کسی ادارے کو خطرہ نہیں ہے۔