پشتونوں کے لئے آواز بلند کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے،نواب ایاز خان جوگیزئی

پشتونخواوطن میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، ہم اقتدار کے نشے میں نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں،مرکزی رہنما پختون خوا میپ

بدھ 27 جون 2018 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور حلقہ پی بی 3 سے نامزد امیدوار نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پشتونوں کے لئے آواز بلند کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے پشتونخواوطن میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اگر پشتونخواوطن کو بچانا ہے تو آپس میں اتحاد و اتفاق کرنا ہوگا ہم اقتدار کے نشے میں نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں پشتون قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ناراضگیاں ختم کرکے پشتونخوامیپ کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ 25 سال سے قلعہ سیف اللہ میں یہاں کے منتخب نمائندوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا آج قلعہ سیف اللہ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ہے اور عوام کی ترجیحات کو توجہ نہیں دی منتخب نمائندوں نے کمیشن حاصل کرنے کے لئے غیر ضروری سڑکیں بنائیں وہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اس وقت ملک آئی ایم ایف کا قرض دار ہے مشرف کے دور میں ڈالر 55 روپے کا تھا اور اب 122 روپے کا ہے یہ سب بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے صوبہ میں انڈسٹریز نہ ہونے کے برابر اور زراعت کا شعبہ بھی مکمل طورپر تباہ ہو چکا ہے اس حوالے سے منتخب نمائندوں نے بجلی کے مسئلہ کو صحیح معنوں میں حل نہیں کیا انہوں نے اس وقت ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے پشتونوں کو ہر حوالے سے تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اگر پشتون عوام ہمیں موقع دیں تو ہم تمام تر مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوششیں کریں گے قلعہ سیف اللہ کے عوام کے لئے آج تک تعلیمی ادارے نہیں بنائے گئے نہ ہی اس حوالے سے کوئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جب بھی اس ملک میں خون خرابہ ہوا ہے تو اس کا زیادہ تر نقصان پشتونوں کو پہنچا ہے پشتونخوامیپ کے اکابرین نے پہلے کہا تھا کہ افغانستان میں مداخلت نہ کی جائے اور اس کی لپیٹ میں ہم بھی آئیں گے تاہم کسی نے کوئی بات نہیں مانی جس کی وجہ سے آج ہم دہشت گردی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے لئے آواز بلند کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے پشتونخواوطن میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اگر پشتونخواوطن کو بچانا ہے تو آپس میں اتحاد و اتفاق کرنا ہوگا ہم اقتدار کے نشے میں نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں پشتون قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ناراضگیاں ختم کرکے پشتونخوامیپ کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔