عالمی سطح پر کوکین اور افیون جیسی منشیات کی پیداوار ریکارڈ اضافہ

بدھ جون 00:50

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) عالمی سطح پر کوکین اور افیون جیسی منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انکشاف منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے UNODC نے گزشتہ روز منگل کو اپنی سالانہ رپورٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق افیون کی پیداوار میں سن 2016ء سے سن 2017ء کے دوران 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اب سالانہ ساڑھے 10 ہزار ٹن ہے اور اس مجموعی پیداوار میں سے 9 ہزار ٹن افغانستان میں بنتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونی والی نشہ آور شے چرس ہے جسے گزشتہ سال 192 ملین افراد نے کم از کم ایک بار استعمال کیا۔