فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی پاپائے روم فرانسس سے ملاقات، عالمی سطح پر پائی جانے والی غربت اور ہجرت جیسے موضوعات پر تبادلہ

بدھ جون 00:50

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پاپائے روم فرانسس سے اپنی ملاقات میں عالمی سطح پر پائی جانے والی غربت اور ہجرت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ روز منگل کو ویٹیکن سٹی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماکروں اور پوپ فرانسس نے تحفظ ماحول کو یقینی بنانے، امیگریشن سے متعلق امور کا حل نکالنے اور مسلح تنازعات سے بچنے کے لیے پالیسیاں اپنانے پر بھی بات چیت کی۔

اس گفتگو میں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ خیال رہے کہ فرانس کافی سیکولر ملک ہے اور ماکروں کے بارے میں یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ وہ کیتھولک کلیسا کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :