Live Updates

این اے 53،عمران خان ایپلٹ ٹربیونل میں پیش ، فارم کی شق این پُر کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 27 جون 2018 10:02

این اے 53،عمران خان ایپلٹ ٹربیونل میں پیش ، فارم کی شق این پُر کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2018ء) عمران خان این اے 53 کاغذات نامزدگی کیس میں ایپلٹ ٹریبونل میں پیش ہو گئے اورفارم کی شق این خود پُر کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان این اے 53 کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے عقبی دروازے سے الیکشن کمیشن پہنچے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےفارم این خود پُر کیا۔

  عمران خان نےفارم این میں 3 خدمات درج کرائیں ۔ اس موقع پر عدالت نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کی بطوررکن پارلیمنٹ کیاخدمات ہیں؟ ۔  فارم این میں نمل یونیورسٹی اورشوکت خانم اسپتال کاذکر کیا۔ عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے شوکت خانم اسپتال بنایا ۔ میں نے لوگوں کو آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کاشعوردیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے نمل یونیورسٹی بنائی۔

(جاری ہے)

فارم پر کرنے کے بعد چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کےعقبی دروازے سےروانہ ہو گئے۔یاد رہے کہ این اے 53 میں عمران خان کے انتخاب لڑنے کے اعتراضات کیس پر ایپلٹ ٹریبونل جج جسٹس محسن اخترکیانی نے عمران خان کوآج ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں کلاس ”این“ خالی چھوڑی ہے۔عمران خان ذاتی حیثیت میں خود آکر شق ”این“ فل کریں۔عمران خان بنی گالہ اراضی سے متعلق خود آکر بتائیں۔عدالت نے ایف بی آرحکام کوبھی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات