کوکین اور افیون کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، اقوام متحدہ

بدھ 27 جون 2018 10:10

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) عالمی سطح پر کوکین اور افیون جیسی منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ یہ انکشاف منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین او ڈی سی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق افیون کی پیداوار میں 2016ء سے 2017ء کے دوران65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اب یہ سالانہ ساڑھے دس ہزار ٹن ہے۔ مجموعی پیداوار میں سے 9ہزار ٹن افغانستان میں بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونی والی نشہ آور شے چرس ہے، جسے گزشتہ سال 192 ملین افراد نے کم از کم ایک بار استعمال کیا۔