پھنسے ہوئے مہاجرین کو برلن میں پناہ دی جائے، جرمن دارالحکومت کی ریاستی حکومت کی پیشکش

بدھ جون 10:10

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) جرمنی کے دارلحکومت برلن کی ریاستی سینیٹ نے مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے مہاجرین کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے، ریاستی سینیٹ نے ملک کی وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کے بحران اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یورپی سطح پر حل تلاش کرے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق برلن حکومت کی ترجمان کلأڈیا سووینڈر نے اس بارے میں اعلان کیا اور یہ پیشکش بھی کی کہ کسی جامع سمجھوتے کے تحت مہاجرین کا بوجھ بانٹنے کے لیے وہ اور ان کی حکومت تیار ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی توثیق لازمی ہے۔ جرمن غیر سرکاری تنظیم لائف لائن کا ایک بحری جہاز اس وقت مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسا ہوا ہے اور اس پر 234 مہاجرین سوار ہیں۔ اٹلی نے انہیں پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :