سعودی عرب سے امدادی سامان سے لدے تین طیارے یمن کے شہرعدن پہنچ گئے

بدھ 27 جون 2018 10:10

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور ریلیف نے امدادی سامان سے لدے تین طیارے یمن کے جنوبی شہر عدن پہنچ گئے،جہاں سے اس امدادی سامان کو ساحلی شہر الحدیدہ منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان ریلیف مرکز کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے ایک امدادی پٴْل قائم کردیا گیا ہے اور الحدیدہ سمیت جنگ سے متاثرہ علاقوں میں یمنیوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

عدن اترنے والے سعودی طیاروں پر 70 ٹن وزنی خیمے ، کمبل اور خوراک کی اشیاء بھیجی گئی ہیں اور انھیں الحدیدہ میں سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔سامان کے ساتھ شاہ سلمان مرکز کی ایک خصوصی ٹیم بھی بھیجی گئی ہے جو امدادی سامان کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرے گی۔