�مبر سے قبل ایران سے تیل کی درآمد روک دیں بصورت دیگر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، امریکا کی ایرانی خام تیل کے خریداروںکو تنبیہ

بدھ 27 جون 2018 10:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) امریکا نے ایرانی خام تیل کے خریدار ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ 4 نومبر سے قبل ایران سے تیل درآمد کرنے کے عمل کو ترک کر دیں بصورت دیگر ان ممالک کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میںکہا کہ امریکا کسی فریق کو بھی اس عمل سے استثنٰی نہیں دے گا۔ بیان کے مطابق ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنا امریکا کی قومی سلامتی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔