سعودی شوریٰ کونسل سرپرستی نظام کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہے، شہزادی ریما

بدھ 27 جون 2018 10:10

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب کی شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ شوریٰ کونسل مرد وں کی سرپرستی کے خاتمے کے لیے کام کررہی ہے،خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینا درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شہزادی ریما نے اپنیانٹرویو میں کہا کہ سرپرستی کا نظام ایک اہم ایشو ہے اور شوریٰ کونسل مسلسل اس پر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت میں ایک عورت کی حیثیت سے میرا کردار ایسے ایشوز کو اجاگر کرنا ہے جن کی مدد سے ہم تمام خواتین مثبت انداز میں آگے بڑھ سکیں، نہ کہ صرف اشرافیہ کی خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں۔شہزادی ریما سعودی اسپورٹس اتھارٹی کی نائب صدر ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ایک اقتصادی حکمت عملی کے تحت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں تاکہ افرادی قوت میں بالخصوص خواتین کی تعداد بڑھائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :