چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 27 جون 2018 10:10

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا آج کا پہلا میچ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ بھارت اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔

پاکستان کی ٹیم اس سے قبل تین میچ کھیل چکی ہے جبکہ تینوں میں ہی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی، دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ہالینڈ نے پاکستان کو بآسانی 4-0 گول سے شکست دی۔ میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ٹورنامنٹ میں (کل) جمعہ ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں پاکستان اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 30 جون کو فائنل سے قبل آخری دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ہالینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :