ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (آج) کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، ایونٹ کے سیمی فائنلز (کل) کھیلے جائینگے

بدھ 27 جون 2018 10:10

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو آرام کا دن ہے اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (کل) جمعہ کو کھیلے جائینگے۔ بھارت، ایران اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنچہ آزما ہیں۔

بھارت، جنوبی کوریا اور ایران کی ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ ایونٹ میں (آج) جمعرات کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا آرام کا دن ہے۔ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی کر رہے ہیں۔ کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز (کل)جمعہ کو کھیلے جائینگے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 30 جون کو کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :