سعودی عرب، شراب کشید کرنے والے 5کارخانے بند

بدھ جون 10:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سعودی پولیس نے آپریشن کرکے شراب کشید کرنے والے 5کارخانے دریافت کرکے 9 ہزار لیٹر سے زیادہ تیار شراب تلف کرادی۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق احد رفیدہ کی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر اہلکاروں نے مملکت کے 2 مختلف مقامات پر چھاپے مارے ، پہلی کارروائی کے دوران 500 لیٹر والی6کین اور 23 بوتلیںتلف کر دی گئیں جبکہ ایک دوسرے مقام پر 3کارخانے دریافت ہوئے جہاں سے 500 لیٹر والے 12کین ضبط کئے گئے۔ ان میں 6 ہزار لیٹر شراب بھری ہوئی تھی یہاں سے شراب کی مزید بوتلیں بھی ضبط کی گئیں جس کے بعد مزکورہ 5 کارخونوں کو بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :