فلم ’’شمشیرا‘‘ کی عکس بندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی

بدھ 27 جون 2018 10:20

فلم ’’شمشیرا‘‘ کی عکس بندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’شمشیرا‘‘ کی عکس بندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور ہدایت کار کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’شمشیرا‘‘ کی عکسبندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔ فلم میں رنبیر کپور ڈکیت اور سنجے دت ان کے مخالف کا کردارادا کر رہے ہیں، فلم کی کہانی 18ویں صدیکے ڈکیٹ قبلیے پر مبنی ہے جو برطانیہ سے اپنے حقوق اور آزادی کے لئے لڑتا ہے۔