فلم ’’پھنے خان‘‘ کا ٹیزر اور پوسٹر جاری

بدھ 27 جون 2018 10:20

فلم ’’پھنے خان‘‘ کا ٹیزر اور پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کا ٹیزر اور پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھوشن کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’پھنے خان‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں ایشوریہ رائے بچن ،راج کمار رائو اور انیل کپور دکھائی دے رہے ہیں،فلم کے پوسٹر میںانیل کپور کرتا دھوتی پہنے کوئی میوزک بجا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیویا دتا، کرن سنگھ چابرا، انایتھا نیئراور پیہو سند شامل ہیں۔ فلم 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :