امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

بدھ 27 جون 2018 10:40

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی جنگ کے باعث غیر یقینی صورتحال، امریکی شرح سود میں اضافے کا امکان اور اس کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ بڑھنے کے خدشات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1257.53 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 9 ڈالر (0.7 فیصد) کمی کے ساتھ 1259.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد کم ہوکر 1256.29 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 1258 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1260.72 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.5 فیصد کمی کے بعد 1262.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :